[ad_1]

عطاء اللّٰہ تارڑ—فائل فوٹو
عطاء اللّٰہ تارڑ—فائل فوٹو

لاہور کی سیشن عدالت نے پنجاب اسمبلی ہنگامہ آرائی کیس میں مسلم لیگ ن کے رہنما عطاء اللّٰہ تارڑ کی عبوری ضمانت منظور کر لی۔

عدالت نے پولیس کو 14 ستمبر تک عطاء تارڑ کو گرفتار کرنے سے روک دیا۔

عدالت کی جانب سے آئندہ سماعت پر پولیس سے اس حوالے سے رپورٹ طلب کی گئی ہے۔

لاہور کی سیشن عدالت نے عطاء تارڑ کو شاملِ تفتیش ہونے کی ہدایت بھی کی ہے۔

واضح رہے کہ عطاء تارڑ نے سیشن کورٹ لاہور میں عبوری ضمانت کی درخواست دائر کی تھی۔

درخواست میں عطاء اللّٰہ تارڑ نے مؤقف اختیار کیا تھا کہ پنجاب اسمبلی میں ہنگامہ آرائی اور اقدامِِ قتل کے الزام سے میرا کوئی تعلق نہیں۔

ن لیگی رہنما نے اپنی درخواست میں مؤقف اپنایا تھا کہ پولیس نے سیاسی بنیاد پر مجھے مقدمے میں نامزد کیا ہے۔

ان کا درخواست میں مزید کہنا تھا کہ مجھ پر اسمبلی اہلکار کی وردی پھاڑنے اور حملہ کرنے کا الزام لگایا گیا ہے۔

درخواست گزار عطاء تارڑ نے یہ بھی کہا تھا کہ سی سی ٹی وی فوٹیج میں دیکھا جا سکتا ہے کہ میں اس جرم میں شریک نہیں ہوں۔



[ad_2]

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *