لاہور میں حضرت علی بن عثمان ہجویری المعروف حضرت داتا گنج بخش کے عرس سے قبل مسجد اور دربار پر آنے والوں کے لیے پاپوش فیس لگادی گئی، یہ عرس 15 سے 17 ستمبر تک ہوگا۔

محکمہ اوقاف کے ترجمان کے مطابق داتا دربار پر کافی عرصے سے پاپوش فیس وصول نہیں کی جا رہی تھی، اب ہر زائر سے 10روپے فی پاپوش فیس وصول کی جائے گی۔

داتا دربار کے سامنے پارکنگ اسٹینڈ کا ٹھیکا ڈیڑھ کروڑ روپے میں دیا گیا ہے، فی موٹر سائیکل 20 روپے پارکنگ فیس وصول کی جائے گی۔



Leave a Reply

Your email address will not be published.