[ad_1]

فائل فوٹو
فائل فوٹو

وزیرِ اعظم شہباز شریف نے بتایا کہ متحدہ عرب امارات نے سیلاب زدگان کیلئے امدادی سامان کی فراہمی شروع کر دی ہے۔

وزیرِ اعظم کا کہنا تھا کہ گزشتہ رات میری اپنے بھائی صدر محمد بن زاید سے ٹیلیفونک گفتگو ہوئی ہے، متحدہ عرب امارات سیلاب زدگان کیلئے 5 کروڑ ڈالر مالیت کا سامان دے گا۔

شہباز شریف  کا کہنا تھا کہ عرب امارات کے صدر نے سیلاب متاثرین کی امداد جاری رکھنے کا یقین دلایا ہے، صدر شیخ محمد بن زاید کی دعوت پر مجھے 3 ستمبر کو عرب امارات کا دورہ کرنا تھا۔

وزیرِ اعظم کے مطابق ہم نے باہمی طور پر یو اے ای کا دورہ ملتوی کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔

انہوں نے بتایا کہ دورۂ یو اے ای اس لیے ملتوی کیا ہے تاکہ ریسکیو، ریلیف سرگرمیوں پر توجہ دے سکوں۔

وزیرِ اعظم نے مزید کہا کہ مشکل وقت میں ساتھ کھڑے رہنے پر ہم ہمیشہ اپنے بہن بھائیوں کے شکر گزار رہیں گے۔



[ad_2]

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *