[ad_1]
حکومتِ سندھ کی جانب سے سیلاب متاثرین کے لیے تازہ اور گرم کھانا تیار کرنے کا انتظام کیا گیا ہے۔
ایڈمنسٹریٹر کراچی بیرسٹر مرتضیٰ وہاب نے مائیکرو بلاگنگ ویب سائٹ ٹوئٹر پر ایک ویڈیو شیئر کی ہے۔
اس ویڈیو میں ایک کیمپ میں آدمیوں کو تازہ کھانا پکاتے ہوئے دیکھا جاسکتا ہے۔
انہوں نے یہ ویڈیو شیئر کرتے ہوئے لکھا کہ ’سندھ حکومت کی جانب سے پنوں عاقل، ضلع سکھر میں سیلاب سے متاثرہ افراد کے لیے تازہ کھانا تیار کیا جا رہا ہے‘۔
[ad_2]