[ad_1]

عمران خان صاحب! ایگزیکٹو مجسٹریٹ نے مجھے جیل بھیجا تو آپ ایک لفظ نہ بولے، عرفان صدیقی

مسلم لیگ (ن) کے سینیٹر عرفان صدیقی نے کہا ہے کہ اسسٹنٹ کمشنر نے مجھے جیل بھیجا تو عمران خان ایک لفظ بھی نہ بولے۔

ایک بیان میں سینیٹر عرفان صدیقی نے پی ٹی آئی چیئرمین عمران خان کو مخاطب کیا اور کہا کہ عمران خان صاحب، اسسٹنٹ کمشنر نے ایگزیکٹو مجسٹریٹ کے طور پر مجھے جیل بھیجا تھا۔

انہوں نے کہا کہ اسسٹنٹ کمشنر نے آپ کے دور حکومت میں مجھے ہتھکڑی سمیت 14 روز کے ریمانڈ پر جیل بھیجا تھا، اُس وقت آپ ایک لفظ نہیں بولے تھے۔

ن لیگی سینیٹر نے مزید کہا کہ اب ایک ایڈیشنل سیشن جج کو دھمکانے کی دلیل کہ ایگزیکٹو مجسٹریٹ سمجھا تھا۔

اُن کا کہنا تھا کہ ایڈیشنل سیشن جج کو ایگزیکٹو مجسٹریٹ سمجھنے کی کیا منطق ہے جناب کی، ماشا اللّٰہ۔



[ad_2]

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *