[ad_1]

نیپرا میں فیول پرائس ایڈجسٹمنٹ کی 3 درخواستوں کی سماعت آج ہوگی

نیشنل الیکٹرک پاور ریگولیٹری اتھارٹی (نیپرا) آج فیول پرائس ایڈجسٹمنٹ کی 3 درخواستوں کی سماعت کرے گا۔

نیپرا اعلامیے کے مطابق کےالیکٹرک نے اپریل سے جون 2022ء کی سہ ماہی ایڈجسٹمنٹ کی درخواست کر رکھی ہے۔

اعلامیے کے مطابق کےالیکٹرک نے سہ ماہی ایڈجسٹمنٹ کی مد میں فی یونٹ 14 روپے 53 پیسے کا اضافہ مانگ رکھا ہے۔

نیپرا اعلامیے کے مطابق کےالیکٹرک کی دوسری درخواست پر جولائی فیول چارجز ایڈجسٹمنٹ کی سماعت ہوگی۔

اعلامیے کے مطابق کےالیکٹرک نے جولائی کی ایڈجسٹمنٹ کے ذریعے فی یونٹ 3 روپے 47 پیسے بجلی سستی کرنے کی درخواست کر رکھی ہے۔

نیپرا بدھ کو جولائی کی فیول پرائس ایڈجسٹمنٹ کےلیے سینٹرل پاور پرچیزنگ ایجنسی کی درخواست پر سماعت کرے گا۔

سینٹرل پاور پرچیزنگ ایجنسی نے جولائی کی فیول پرائس ایڈجسٹمنٹ کی مد میں 4 روپے 69 پیسے فی یونٹ کا اضافہ مانگ رکھا ہے۔

نیپرا اعلامیے کے مطابق آج کےالیکٹرک اور سینٹرل پاور پرچیزنگ ایجنسی کی متفرق درخواست کی سماعت کرے گا۔



[ad_2]

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *