علامہ اقبال اوپن یونیورسٹی نے بارشوں اور سیلاب کے باعث امتحانات ری شیڈول کردیے ہیں۔

یونیورسٹی ترجمان کے مطابق سمسٹر بہار 2022ء کے میٹرک، ایف اے اور آئی کام کے امتحانات ری شیڈول کیے گئے ہیں۔

اعلامیے کے مطابق یکم تا 10 ستمبر ہونے والے پرچے اب 4 تا 13 اکتوبر کو ہوں گے۔

ترجمان کے مطابق امتحانی مراکز، اوقات کار میں کوئی تبدیلی نہیں کی جارہی ہے جبکہ جاری شدہ رول نمبر سلپس بھی کار آمد ہوں گی۔



Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *