[ad_1]
پی ٹی آئی رہنما شاندانہ گلزار نے سیلاب متاثرین کی امداد میں کرپشن کا الزام عائد کر دیا۔
شاندانہ گلزار نے برطانوی ریڈیو کو انٹرویو دیتے ہوئے کہا کہ ملک میں سب سے بڑا مسئلہ اعتماد کا ہے۔
پی ٹی آئی رہنما کا کہنا تھا کہ لوگوں کو نہیں معلوم سیلاب زدگان کو فنڈز دینے کیلئے کس پر اعتبار کریں۔
شاندانہ گلزار نے کہا کہ کے پی حکومت نے4 ہفتے پہلے بلوچستان حکومت کیلئے فنڈ بھیجےتاہم وہ فنڈ راستےمیں گم ہوگئے۔
انہوں نے کہا کہ نہ ختم ہونے والی کرپشن ہی ملک کا سب سے بڑا مسئلہ ہے، پاکستان میں بارش اللّٰہ کی طرف سے، سیلاب کرپٹ گورننس کی وجہ سے آتے ہیں۔
ان کا کہنا تھا کہ سیلاب کے سد باب کیلئے پہلے سے اقدامات کرنا ضروری تھا، نوشہرہ، سوات میں دیہات بچانے کیلئے پانی روکنے کے بند بنانے سے بچت ہوئی ہے۔
[ad_2]