[ad_1]
چیئرمین پاکستان علماء کونسل اور وزیر اعظم شہباز شریف کے معاون خصوصی حافظ طاہر محمود اشرفی نے عالمی مالیاتی ادارے (آئی ایم ایف) کے پروگرام کی منظوری پر بیان جاری کیا ہے۔
اپنے بیان میں طاہر اشرفی نے کہا کہ آئی ايم ايف پروگرام کی منظورى كیلئے وزير اعظم شہباز شریف، آرمى چيف جنرل قمر جاوید باجوہ اور وزير خزانہ مفتاح اسماعیل كى كوششيں كامياب ہوئیں۔
طاہر اشرفى نے کہا کہ دوست ممالک سعودى عرب، قطر، متحده عرب امارات كے تعاون پر بھی شكريہ ادا كرتے ہيں۔
معاون خصوصی نے کہا کہ پاكستان كا مستقبل ايڈ نہیں ٹريڈ سے وابستہ ہے، ہر حكومت كو ايڈ نہیں ٹريڈ كیلئےحكمت عملى بنانى ہوگی۔
[ad_2]