[ad_1]

سیلابی ریلے میں بہہ جانے والی کار اگلے دن ملیر ندی سے مل گئی تھی
سیلابی ریلے میں بہہ جانے والی کار اگلے دن ملیر ندی سے مل گئی تھی

کراچی اور گرد و نواح میں ایک ہفتے قبل تک جاری رہنے والی شدید بارشوں کے دوران ملیر لنک روڈ پر برساتی ریلے میں بہہ جانے والی کار کے ڈرائیور کی لاش 12 روز بعد آج مل گئی۔

اس افسوس ناک واقعے میں میاں بیوی اور 4 بچوں سمیت مزید 6 افراد جاں بحق ہوئے تھے۔

سینئر سپرنٹنڈنٹ پولیس ملیر عرفان علی بہادر کے مطابق حیدر آباد کا رہنے والا ڈرائیور کراچی کی 1 فیملی کے 6 ارکان کو حیدر آباد لے کر جا رہا تھا کہ موٹر وے ایم نائن کے لیے جاتے ہوئے برساتی ریلہ ندی کے پُل اور مرکزی شاہراہ سے اوور فلو ہو کر گزر رہا تھا۔

انہوں نے بتایا کہ اس دوران کار ڈرائیور کو علاقہ مکینوں نے آگے جانے سے روکا مگر وہ نہیں رکا اور جونہی کار ریلے میں گئی تو پانی کا تیز بہاؤ کار سمیت تمام سوار 7 افراد کو بہا کر لے گیا۔

ایس ایس پی ملیر کے مطابق کار سوار افراد کی لاشیں مرحلہ وار ملیر ندی کے مختلف مقامات سے برآمد کی گئیں۔

انہوں نے مزید بتایا کہ کار کے لاپتہ ڈرائیور عبدالرحمٰن کی لاش آج (پیر کی) صبح جائے وقوع سے لگ بھگ 7 کلو میٹر دور ندی کی جھاڑیوں میں پھنسی ہوئی پائی گئی۔

عرفان علی بہادر نے یہ بھی بتایا ہے کہ لاش کو برآمد کرنے کے بعد اسپتال منتقل کیا گیا ہے جبکہ ڈرائیور کے اہلِ خانہ کو حیدر آباد میں اطلاع دے دی گئی ہے۔



[ad_2]

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *