[ad_1]

فوٹو: جیو نیوز/ گریب
فوٹو: جیو نیوز/ گریب

نصیر آباد میں دریائے ناڑی سے آنے والا سیلابی ریلا منجھو شوری میں داخل ہونے سے ساڑھے تین سو سے زائد دیہات ڈوب گئے۔

سیلابی ریلے کی وجہ سے ہزاروں خاندان پانی میں محصور ہوگئے ہیں۔ 3 فٹ پانی بھرنے سے ڈیرہ مراد جمالی جیل کے 180 قیدی سبی منتقل کردیے گئے۔

سیلاب کی وجہ سے حکام نے ڈیرہ اللّٰہ یار جیل کو ناقابل استعمال قرار دیا ہے جبکہ سینٹرل جیل مچھ کی گیس، پانی اور بجلی منقطع ہوگئی ہے۔

برساتی ریلوں کے باعث کوئٹہ کراچی، کوئٹہ بولان، جیکب آباد قومی شاہراہ بند ہے، پنجاب اور خیبر پختونخوا کا رابطہ بھی بحال نہیں کیا جاسکا۔



[ad_2]

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *