[ad_1]

افغان وزیر دفاع کے الزامات پر پاکستان کا اظہار تشویش

پاکستان نے قائم مقام افغان وزیر دفاع کے بے بنیاد الزام پرتشویش کا اظہار کرتے ہوئے انہیں افسوس ناک اور ذمہ دارانہ سفارتی اقدار کی نفی قرار دیا ہے۔

ترجمان دفتر خارجہ نے کہا کہ افغان وزیر دفاع نے خود اعتراف کیا کہ افغانستان میں امریکی انسدادِ دہشت گردی ڈرون آپریشن کے لیے پاکستان کی فضائی حدود استعمال ہونے کے کوئی شواہد نہیں ملے۔

ترجمان کا کہنا تھا کہ پاکستان تمام ملکوں کی علاقائی سالمیت اور خود مختاری پر یقین رکھتا ہے اور ہر طرح کی دہشت گردی کی مذمت کرتا ہے۔



[ad_2]

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *