[ad_1]
سابق وزیراعظم عمران خان اور ان کی جماعت پی ٹی آئی کے خلاف برطانیہ کے ’چیریٹی کمیشن‘ میں باضابطہ درخواست دائر کردی گئی۔
درخواست میں کہا گیا ہے کہ برطانیہ میں لوگوں سے جھوٹ بول کر اور دھوکا دے کر غیر اخلاقی طور پر خیرات کے نام سے فنڈز جمع کیے گئے۔ غریبوں کے نام پر حاصل کی گئی اس خیرات کو سیاسی مقاصد کے لیے استعمال کیا گیا۔
عمران خان اور پی ٹی آئی کے خلاف دائر کردہ درخواست میں مزید کہا گیا ہے کہ ثابت ہوچکا ہے کہ عمران خان نے فارن فنڈنگ کو سیاسی مقاصد کے لیے استعمال کیا۔ فنانشنل ٹائمز اور الیکشن کمیشن آف پاکستان کے فیصلے کی روشنی میں عمران خان اور ان کی جماعت کے خلاف سخت کارروائی کی جائے۔
عمران خان کے خلاف درخواست پاکستان مسلم لیگ (ن) برطانیہ لیگل ونگ کے سربراہ چوہدری انصر محمود نے دائر کی ہے۔
[ad_2]