[ad_1]
وزیر اعظم شہباز شریف نے سیلاب کی صورت حال پر کل جماعتی کانفرنس (اے پی سی) طلب کرلیا۔
ذرائع کا کہنا ہے کہ کل جماعتی کانفرنس پیر کو سہ پہر وزیراعظم ہاؤس میں منعقد کی جائے گی۔
آل پارٹیز کانفرنس میں پاکستان ڈیموکریٹک موومنٹ (پی ڈی ایم) اور اتحادی جماعتوں سمیت تمام سیاسی پارٹیز کو شرکت کی دعوت دی گئی ہے۔
ذرائع نے بتایا کہ اے پی سی میں ملک میں حالیہ سیلاب کی تباہ کاریوں سے متعلق امور پر مشاورت ہوگی۔
ذرائع کا یہ بھی بتانا تھا کہ سیلاب کی صورت حال پر بلائی گئی اس اے پی سی میں پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کو دعوت نہیں دی گئی۔
[ad_2]