[ad_1]
سندھ میں بارشوں کے باعث مختلف حادثات میں347 افراد جاں بحق ہوئے۔ پراونشل ڈیزاسٹر مینجمنٹ اتھارٹی (پی ڈی ایم اے) نے رپورٹ جاری کردی۔
ہلاک ہونے والوں میں 137 بچے، 136 مرد اور 52 خواتین شامل ہیں، صوبہ سندھ میں سب سے زیادہ 47 اموات خیرپور میں ہوئیں۔
نوشہرو فیروز 33، لاڑکانہ میں 28 اموات ہوئیں، پچھلے 24 گھنٹوں کے دوران سندھ میں 8 جبکہ لاڑکانہ میں 4 اموات ہوئیں۔
سندھ میں سیلاب سے اب تک 14 ہزار 927 مویشی ہلاک ہوئے، خیرپور میں 7 ہزار 842، شہید بےنظیر آباد میں ایک ہزار 992، عمر کوٹ میں ایک ہزار 135 مویشی ہلاک ہوئے۔
صوبے میں پچھلے 24 گھنٹوں کے دوران ایک ہزار 450 مویشی ہلاک ہوئے۔
صوبہ سندھ میں مجموعی طور پر 2 لاکھ 35 ہزار 949 مکانات مکمل تباہ ہوگئے جبکہ پانچ لاکھ 71 ہزار 699 مکانات کو جزوی نقصان پہنچا۔
24 گھنٹوں میں 44 ہزار 919 مکانات مکمل تباہ ہوئے، ایک لاکھ 76ہزار 619 مکانات کو جزوی نقصان پہنچا۔
پی ڈی ایم اے رپورٹ کے مطابق خیرپور میں 34 ہزار 166 مکانات مکمل تباہ، 84 ہزار 248 کو جزوی نقصان ہوا ہے۔
میرپورخاص میں 23 ہزار 587 مکانات مکمل تباہ اور 82 ہزار 295 کو جزوی نقصان پہنچا۔
شہید بے نظیر آباد میں 65 ہزار 184 مکانات مکمل تباہ، 68 ہزار 801 مکانات کو جزوی نقصان پہنچا۔
کمشور میں 820 مکانات مکمل تباہ، 82 ہزار 273 کو جزوی نقصان پہنچا۔
صوبے میں 28 لاکھ 59 ہزار 459 ایکڑ زرعی اراضی کو نقصان ہوا، سب سے زیادہ خیرپور میں 3 لاکھ 56 ہزار 582 ایکڑ زرعی زمین کو نقصان پہنچا۔
رپورٹ میں مزید بتایا گیا کہ گھوٹکی میں 3 لاکھ 46 ہزار 863 ایکڑ زرعی اراضی کو نقصان ہوا جبکہ سانگھڑ میں 3 لاکھ 10 ہزار ایکڑ زرعی اراضی کو نقصان پہنچا۔
[ad_2]