ڈپٹی کمشنر نوشہرہ کا کہنا ہے کہ نوشہرہ کے قریب دریائے کابل میں خیالی کے مقام پر اس وقت دو لاکھ 70 ہزار کیوسک کا ریلہ گزر رہا ہے، جس کے باعث شہر  میں ایمرجنسی نافذ کردی گئی ہے۔

ڈپٹی کمشنر نوشہرہ کا کہنا ہے کہ نوشہرہ کلاں، خٹکلے، پولیس لائنز، امان گڑھ کے رہائشی فوری علاقہ چھوڑ دیں، دھوبی گھاٹ، عالم گارڈن، عثمانیہ، زڑہ مینہ کے رہائشی بھی اپنا علاقہ فوری چھوڑ دیں۔

ڈی سی نوشہرہ کا کہنا ہے کہ جی ٹی روڈ پر بھی تین سے چار فٹ پانی آسکتا ہے، اس وقت جو سامان اٹھا سکتے ہیں اٹھائیں، بڑے بوڑھوں، خواتین اور بچوں کو نکالیں، رات کے اندھیرے میں لوگوں کو نکالنے میں دشواری ہوگی۔

ڈپٹی کمشنر نوشہرہ نے کہا کہ ہوسکتا ہے ہمیں بہت سے علاقوں کی بجلی بھی منقطع کرنی پڑے، تمام لوگوں سے گزارش ہے انتظامیہ سے تعاون کریں تاکہ جانیں بچائی جاسکیں۔

ڈی سی نوشہرہ نے کہا کہ سیلابی ریلہ چار لاکھ کیوسک سے زیادہ بھی ہوسکتا ہے، لوگوں کو محفوظ مقامات پر منتقل کرنا ہے۔



Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *