[ad_1]
حکومت پاکستان بینظیر انکم سپورٹ پروگرام کے تعاون سے سیلاب متاثرین کی امداد کے لیے 25000 روپے فی خاندان تقسیم کر رہی ہے۔
اس حوا لے سے بینظیر انکم سپورٹ پروگرام کے ٹوئٹر اکاؤنٹ سے سیلاب متاثرین کے لئے معلوماتی ویڈیو بھی جاری کی گئی ہے، جس میں بتایا گیا ہے کہ متاثرین کس طرح یہ امدادی رقم حاصل کرسکتے ہیں۔
ویڈیو کے ساتھ پیغام جاری کیا گیا ہے کہ شہری اپنی اہلیت جاننے اور اپنے خاندان کو رجسٹر کرنے کے لیے اپنا شناختی کارڈ نمبر 8171 پر میسج کریں۔
[ad_2]