[ad_1]
کراچی سمیت سندھ کے مختلف علاقوں میں گزشتہ 24 گھنٹے سے ہلکی اور تیز بارش کا سلسلہ جاری ہے، آج صبح 8 بجے تک حیدرآباد میں سب سے زیادہ 101 ملی میٹر بارش ریکارڈ کی گئی۔
محکمہ موسمیات کی رپورٹ کے مطابق گزشتہ 24 گھنٹے کے دوران کراچی کے مختلف علاقوں میں ہلکی بارش اور بوندا باندی ریکارڈ کی گئی ہے۔
کراچی ایئرپورٹ، اولڈ ایریا پر 4.4 ملی میٹر بارش ریکارڈ کی گئی، ٹھٹھہ میں 33، بدین میں 90، حیدرآباد سٹی میں 101، حیدرآباد ایئرپورٹ 56، ٹنڈو جام 80، دادو 30، میرپورخاص 84، چھور 77، مٹھی 19، شہید بے نظیر آباد 61، پڈعیدن 65، سکرنڈ 69، سکھر 24، روہڑی 41، خیرپور 31، لاڑکانہ 21، موہنجو دڑو 24، جیکب آباد 4 ملی میٹر بارش ریکارڈ کی گئی۔
محکمہ موسمیات کی رپورٹ کے مطابق آج صبح 8 بجے تک سانگھڑ میں 37 اعشاریہ 6، پی اے ایف بیس بھولاری میں 58.5، اسلام کوٹ میں دو، ننگر پارکر میں 15، چھاچھرو میں 58 اور ڈپلو میں 52 ملی میٹر بارش ہوئی۔
[ad_2]