[ad_1]

فائل فوٹو
فائل فوٹو

رہنما پاکستان تحریکِ انصاف فیصل واوڈا نے کہا ہے کہ پی ٹی آئی کے چیئرمین عمران خان بنی گالہ میں موجود ہیں اور پرسکون ہیں۔

فیصل واوڈا نے عمران خان کی بنی گالہ میں موجودگی سے متعلق سوشل میڈیا پر بیان جاری کیا ہے۔

فیصل واوڈا کا اپنے ٹوئٹ میں کہنا ہے کہ عمران خان نوازشریف کی طرح نہیں جو بہانہ بنا کر بھاگ جائیں۔

فیصل واوڈا نے اپنے سوشل میڈیا پیغام میں لکھا ہے کہ امپورٹڈ حکومت شرم کرے، ان ہتھکنڈوں سےکچھ نہیں ہوگا۔

واضح رہے کہ چیئرمین پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) عمران خان کے خلاف انسداد دہشت گردی ایکٹ کے تحت مقدمہ دائر کیے جانے کے بعد اب اُن کی گرفتاری کا امکان ہے۔



[ad_2]

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *