[ad_1]

فوٹو: فائل
فوٹو: فائل

امیر جماعت اسلامی پاکستان سراج الحق نے کہا ہے کہ پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) اور پاکستان ڈیموکریٹک موومنٹ (پی ڈی ایم) اسٹیبلشمنٹ کی سپورٹ کے بغیر 10 دن بھی سیاست نہیں کرسکتے۔

لاہور سے جاری بیان میں سراج الحق نے کہا کہ دونوں ہی اسٹیبلشمنٹ کی مصنوعی آکسیجن پر چلتے ہیں، عمران خان کی طرح شہباز شریف بھی ڈمی وزیراعظم ہیں، یہ صرف اوچھل کود کر رہے ہیں۔

انہوں نے کہا کہ پی ڈی ایم اور پی ٹی آئی سیلاب سے متاثرہ عوام کے دکھوں سے بےپرواہ ہیں، عوام نے ان دونوں کا چہرہ دیکھ لیا ہے۔

سراج الحق نے مزید کہا کہ آج ہماری پوری قوم کو ان حکمرانوں نے خیرات کھانے والی قوم بنا دیا ہے۔



[ad_2]

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *