[ad_1]
پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے رہنما مراد سعید نے عمران خان کی گرفتاری کے آرڈر جاری ہونے کا دعویٰ کیا ہے۔
ٹوئٹر پر دیے گئے اپنے بیان میں مراد سعید نے کہا کہ عمران خان کی گرفتاری کے آرڈرز جاری کردیے گئے ہیں۔
مراد سعید نے کہا کہ اپنی خود داری مانگنے کی جسارت کی قیمت چکانے کا وقت آگیا ہے۔
پی ٹی آئی رہنما نے مزید کہا کہ نکلو پاکستان کی خاطر! ۔
ذرائع کے مطابق دوسری طرف وزارت داخلہ نے انسداد دہشت گردی ایکٹ کے مقدمے میں عمران خان کی گرفتاری کے لیے وزیراعظم آفس سے تحریری اجازت مانگ لی ہے۔
اس سے قبل وفاقی وزیر داخلہ رانا ثناءاللّٰہ کہہ چکے ہیں کہ حکومت عمران خان کو گرفتار کرنا چاہتی ہے۔
انہوں نے یہ بھی کہا تھا کہ عمران خان کی گرفتاری کابینہ کی اجازت کے بعد کی جائے گی، ایسا کب ہوگا، اس حوالے سے کنفرم نہیں کہہ سکتا۔
خیال رہے کہ سابق وزیراعظم عمران خان کچھ عرصے سے اپنی گرفتاری کی بات کر رہے ہیں، عمران خان اپنے قتل کی سازش کے بارے میں بھی بات کرچکے ہیں۔
[ad_2]