[ad_1]

فوٹو: فائل
فوٹو: فائل

چیئرمین پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) عمران خان کو گرفتار کیا جاسکتا ہے۔

جیو نیوز کے اینکر شہزاد اقبال نے بتایا کہ عمران خا ن کے خلاف انسداد دہشت گردی ایکٹ کے تحت مقدمہ دائر کیے جانے کے بعد اب اُن کی گرفتاری کا امکان ہے۔

ان کا کہنا تھا کہ پی ٹی آئی کے سینئر رہنما نے بتایا کہ آئی جی اسلام آباد کے پاس عمران خان کی گرفتاری کا آرڈر ہے۔

اس سے قبل وفاقی وزیر داخلہ رانا ثناءاللّٰہ کہہ چکے ہیں کہ حکومت عمران خان کو گرفتار کرنا چاہتی ہے۔

انہوں نے یہ بھی کہا تھا کہ عمران خان کی گرفتاری کابینہ کی اجازت کے بعد کی جائے گی، ایسا کب ہوگا، اس حوالے سے کنفرم نہیں کہہ سکتا۔

خیال رہے کہ سابق وزیراعظم عمران خان کچھ عرصے سے اپنی گرفتاری کی بات کر رہے ہیں، عمران خان اپنے قتل کی سازش کے بارے میں بھی بات کر چکے ہیں۔



[ad_2]

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *