[ad_1]

عمران خان جھوٹا اور ناقابل اعتبار ہے، امتیاز شیخ

وزیر توانائی سندھ امتیاز شیخ نے چیئرمین پی ٹی آئی عمران خان کو جھوٹا اور ناقابل اعتبار قرار دیا ہے۔

جیکب آباد میں میڈیا سے گفتگو میں امتیاز شیخ نے کہا کہ سندھ کے عوام سمیت کوئی بھی عمران خان پر اعتبار کرنے کے لیے تیار نہیں کیونکہ وہ یوٹرن کے ماہر ہیں۔

انہوں نے کہا کہ دراصل عمران خان ایک جھوٹا آدمی ہے، ان پر کسی کو اعتبار نہیں ہے۔

صوبائی وزیر نے مزید کہا کہ سندھ میں حالیہ بارشوں سے آگاہ ہیں اور عوام کے مسائل حل کر رہے ہیں، جیکب آباد میں اب تک 4 افراد بارشوں سے جاں بحق ہوچکے ہیں۔

اُن کا کہنا تھا کہ سندھ حکومت متاثرین کے ساتھ ہے اور ہر ممکن مدد فراہم کر رہے ہیں۔

دوسری طرف صوبائی وزیر سردار شاہ نے سول اسپتال عمر کا دورہ کیا اور میڈیا سے گفتگو میں کہا کہ بارش کے موسم میں بیماریاں پھوٹ پڑیں تو ہم کنٹرول نہیں کر پائیں گے۔

انہوں نے یہ بھی کہا کہ کوشش ہے کہ چند روز میں نئے ڈی ایچ کیو اسپتال  کی منتقلی مکمل ہوجائے۔



[ad_2]

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *