[ad_1]

انتقامی سیاست ہوتی تو شہباز گل کا 14 روزہ ریمانڈ ہوتا، احسن اقبال

وفاقی وزیر احسن اقبال نے کہا ہے کہ اگر اب بھی بدلے کی سیاست ہو رہی ہوتی تو شہباز گِل کا بھی 14 دن کا ریمانڈ ہوتا۔

جیو نیوز کے پروگرام ’آج شاہ زیب خان زادہ کے ساتھ‘ میں گفتگو کرتے ہوئے وفاقی وزیر کا کہنا تھا کہ ہمیں تو ضمانت بھی کئی کئی دن بعد ملتی تھی۔

انہوں نے کہا کہ پی ٹی آئی کی کسی بات کا اعتبار نہیں کیا جاسکتا، اس سے پہلے شہباز گِل کا ڈرائیور بھی زخمی ہونے کا ڈراما کرچکا ہے۔

احسن اقبال کا کہنا تھا کہ عمران خان اگر نہایت بے شرمی سے فوج کو کہے کہ انہیں نکالو اور مجھے اقتدار میں لے کر آؤ، تو اس کے لیے قانون میں کیا سزا ہونی چاہیے؟۔



[ad_2]

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *