[ad_1]

چترال، خاتون سمیت 7 افراد سیلابی ریلے میں بہہ گئے

چترال میں موسلا دھار بارش کے باعث سیلابی ریلے میں بہہ جانے والے 5 افراد کی لاشیں نکال لی گئیں جبکہ 2 کی تلاش جاری ہے، سیلابی ریلے میں پھنسے 15 افراد کو بچا لیا گیا۔

طوفانی بارشوں کے باعث کوہ سلیمان کے پہاڑی علاقوں میں ندی نالوں میں اونچے درجے کا سیلاب ہے جبکہ بلوچستان میں بھی بارشیں جاری ہیں۔

ادھر شکارپور سے کوئٹہ آنے والی 24 انچ کی گیس پائپ لائن بولان میں بہہ گئی جس کے باعث کوئٹہ، پشین، مچ، مستونگ، قلات اور زیارت کو گیس کی فراہمی معطل ہوگئی۔



[ad_2]

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *