[ad_1]

عمران خان نے مان لیا وہ سلیکٹڈ تھے، شاہد خاقان

پاکستان مسلم لیگ (ن) کے سینئر رہنما شاہد خاقان عباسی نے کہا ہے کہ عمران خان نے خود قبول کرلیا کہ وہ سلیکٹڈ تھے، وہ اپنا گند کسی اور پر ڈالنا چاہتے ہیں۔

جیو نیوز کے پروگرام آج شاہ زیب خانزادہ کے ساتھ، میں بات چیت کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ عمران خان کل یہ بھی کہیں گے کہ میں غلطی سے آگیا تھا، مجھے تو پتا ہی نہیں تھا کیونکہ 2018 کے الیکشن میں مجھے تو اسٹیبلشمنٹ لے آئی تھی۔

دوسری جانب وفاقی وزیر اطلاعات مریم اورنگزیب نے کہا کہ ایف آئی اے شہباز شریف کو گرفتار کرسکتی ہے تو ممنوعہ فنڈنگ کیس میں عمران خان کو بھی گرفتار کرنا چاہیے۔

واضح رہے کہ اسلام آباد میں سیمینار سے خطاب کے دوران عمران خان نے نیوٹرلز کو پیغام دیتے ہوئے کہا تھا کہ آپ جتنا مرضی کہہ لیں کہ آپ نیوٹرل ہیں، تاریخ اس کے لیے آپ پر ہی الزام دھرے گی جو آپ نے کیا ہے۔ اب بھی وقت ہے اپنی پالیسیز پر نظر ثانی کرلیں۔



[ad_2]

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *