[ad_1]

تیز بارش، سندھ کی جامعات میں بھی چھٹی کا اعلان

صوبائی وزیر بورڈز و جامعات اسماعیل راہو نے بھی بارش کے پیشِ نظر آج تمام جامعات میں چھٹی کا اعلان کردیا۔

جاری کردہ بیان کے مطابق تیز بارش کے باعث جامعات میں چھٹی دی گئی ہے۔

دوسری جانب جامعہ اردو کراچی کیمپسز میں بھی آج بارشوں کے سبب تعطیل ہوگی۔

قبل ازیں صوبے میں مزید تیز بارشوں کی پیش گوئی کے پیش نظر سندھ حکومت نے آج تمام تعلیمی اداروں میں چھٹی کا اعلان کیا تھا۔

وزیر تعلیم سندھ سردار شاہ نے کہا کہ وزیراعلیٰ کی ہدایت پر کراچی میں آج جمعرات کو تمام تعلیمی ادارے بند رہیں گے۔



[ad_2]

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *