اعلیٰ ثانوی تعلیمی بورڈ کراچی نے شہر میں حالیہ بارشوں کے پیش نظر جمعرات 18 اگست 2022ء کو ہونے والے کے سالانہ امتحانات برائے 2022ء کے آرٹس ریگولر، آرٹس پرائیویٹ اور خصوصی امیدواروں کے پرچے اور سائنس گروپ کے پرچے ملتوی کردیے ہیں۔

اب یہ پرچے جمعرات 25 اگست کو انہی امتحانی مراکز پر پہلے سے دیے گئے شیڈول اور وقت پر لیے جائیں گے جبکہ عملی امتحانات (پریکٹیکل) ری شیڈول کرنے کے لیے کالجوں کو ہدایت کر دی گئی ہے۔

دریں اثناء آل سندھ پرائیویٹ اسکولز اینڈ کالجز ایسوسی ایشن کے چیئرمین حیدر علی نے موسم کی خراب صورتحال کے پیش نظر کل کراچی سمیت سندھ بھر کے ان اضلاع میں جہاں بارش بہت زیادہ ہوئی ہے، تمام پرائیویٹ اسکولز اور کالجز جمعرات مورخہ 18 اگست کو بند رہیں گے۔



Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *