[ad_1]
ننکانہ صاحب کے حلقہ این اے 118 سے عمران خان کے کاغذات نامزدگی کو چیلنج کر دیا گیا۔
مسلم لیگ (ن) کی رہنما ڈاکٹر شذرہ منصب نے عمران خان کے کاغذات کے خلاف اعتراضات جمع کروا دیے۔
ریٹرننگ آفیسر نے عمران خان کو اعتراضات کے جواب کے لیے کل طلب کرلیا۔
این اے 118 سے مسلم لیگ (ن) کے ٹکٹ پر قومی اسمبلی کی نشست کیلئے امیدوار ڈاکٹر شذرہ منصب نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ عمران خان کا استعفیٰ ابھی تک قبول نہیں ہوا۔
انہوں نے کہا کہ موجودہ رکن قومی اسمبلی کسی اور حلقے سے کیسے الیکشن لڑسکتا ہے؟
واضح رہے کہ گزشتہ روز کراچی سے قومی اسمبلی کے حلقے 246 کے ضمنی الیکشن کے لیے پیپلز پارٹی کے رہنما نبیل گبول نے بھی پاکستان تحریک انصاف کے چیئرمین عمران خان کے کاغذات نامزدگی پر اعتراضات جمع کروائے تھے۔
نبیل گبول نے درخواست میں موقف اختیار کیا کہ پی ٹی آئی نے امریکی کاروباری شخصیات سے رقوم حاصل کیں، ممنوعہ فنڈنگ کیس کے الیکشن کمیشن کے حالیہ فیصلے میں پی ٹی آئی کے 13 خفیہ اکاؤنٹس سامنے آئے ہیں۔
[ad_2]