[ad_1]
بھارت کا راوی میں چھوڑا گیا پانی کا ریلہ پاکستانی حدود میں داخل ہو گیا۔
یہ ریلہ آج شام شاہدرہ کے مقام پر پہنچے گا، جبکہ پانی کے ریلے کے باعث جسڑ کے مقام پر پانی کی سطح بلند ہونے لگی۔
واضح رہے کہ بھارت کی جانب سے 1 لاکھ 71 ہزار کیوسک پانی پاکستانی حدود میں چھوڑا گیا ہے۔
ادھر گوجرانوالہ میں واقع نالہ ڈیک میں سیلابی ریلہ کناروں سے باہر نکل آیا۔
سڑکوں پر پانی جمع ہونے سے متاثرہ دیہات کا زمینی رابطہ منقطع ہو گیا۔
مقامی افراد نالہ ڈیک کے کناروں کو مضبوط بنانے میں مصروف ہیں۔
[ad_2]