[ad_1]
ایم کیو ایم پاکستان نے پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں اضافے پر تشویش کا اظہار کیا ہے۔
رابطہ کمیٹی کا اپنے بیان میں کہنا ہے کہ پیٹرول قیمتوں میں اضافہ مہنگائی میں اضافے کا سبب بنے گا۔
انہوں نے کہا کہ عالمی منڈی میں تیل کی قیمتوں میں کمی کے باوجود اضافہ سمجھ سے بالا ہے۔
رابطہ کمیٹی نے مطالبہ کیا ہے کہ وزیراعظم شہباز شریف پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں اضافہ کے فیصلے پر نظرِثانی کریں۔
واضح رہے کہ سابق صدر آصف علی زرداری نے بھی پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں اضافے پر تشویش کا اظہار کرتے ہوئے کہا ہے کہ اس طرح کے فیصلوں پر مشاورت ضرور ہونی چاہیئے۔
انہوں نے کہا کہ ہم سب اس حکومت میں عوام کو ریلیف دینے آئے ہیں، عوام کو ریلیف دینا ہی ہماری اولین ترجیح ہونی چاہیئے۔
[ad_2]