[ad_1]

حافظ نعیم الرحمٰن—فائل فوٹو
حافظ نعیم الرحمٰن—فائل فوٹو

امیرِ جماعتِ اسلامی کراچی حافظ نعیم الرحمٰن کا کہنا ہے کہ سندھ حکومت کے خلاف آج سے تحریک شروع کر رہے ہیں۔

کراچی میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے امیرِ جماعتِ اسلامی کراچی حافظ نعیم الرحمٰن نے کہا کہ شہر میں غیر اعلانیہ لوڈشیڈنگ کی جا رہی ہے۔

ان کا کہنا ہے کہ ایم کیو ایم پیپلز پارٹی کے ساتھ مل کر وزارتیں لے کر شہرِ قائد کو تباہ کر رہی ہے، کراچی کے لوگوں کو ضمنی انتخاب سے کیا لینا دینا ہے؟

حافظ نعیم الرحمٰن نے کہا کہ کراچی کی سڑکوں کا مسئلہ کے ایم سی اور ڈی ایم سی کا ہے، بلدیاتی الیکشن قریب آتے ہی یہ سب کورٹ چلے جاتے ہیں۔

انہوں نے کہا کہ ہماری ساکھ کو نقصان پہنچانے کی کوشش کی گئی، جو بیلٹ پیپر چھاپے گئے وہ محفوظ نہیں ہیں۔

امیرِ جماعتِ اسلامی کراچی کا مزید کہنا ہے کہ چیف الیکشن کمشنر کو نئے بیلٹ پیپرز چھاپنے کے لیے کردار ادا کرنا چاہیے۔

حافظ نعیم الرحمٰن نے یہ بھی کہا ہے کہ کراچی کے تمام پولنگ اسٹیشن حساس ہیں، یہاں بلدیاتی الیکشن میں فوج اور رینجرز تعینات کی جائے۔



[ad_2]

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *