[ad_1]

—فائل فوٹو
—فائل فوٹو

کراچی کی ایڈیشنل ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن جج شرقی کی عدالت نے عامر لیاقت کا پوسٹ مارٹم کرانے کا فیصلہ کالعدم قرار دے دیا۔

عدالت نے عامر لیاقت کی صاحبزادی دعا عامر کی درخواست پر پوسٹ مارٹم کرانے کا فیصلہ کالعدم قرار دیا۔

شہری کی جانب سے عامر لیاقت کا پوسٹ مارٹم کرانے کی درخواست دائر کی گئی تھی۔

عامر لیاقت کے ورثاء نے پوسٹ مارٹم کرانے کی مخالفت کی تھی۔

شہری کی درخواست منظور کرتے ہوئے جوڈیشل مجسٹریٹ شرقی نے 18 جون کو عامر لیاقت کا پوسٹ مارٹم کرانے کا حکم دیا تھا۔

جوڈیشل مجسٹریٹ کے فیصلے کے خلاف عامر لیاقت کی بیٹی دعا عامر نے سیشن عدالت میں اپیل دائر کی تھی۔



[ad_2]

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *