[ad_1]
وفاقی حکومت نے پیٹرول کی قیمت میں 6 روپے 72 پیسے فی لیٹر اضافہ کردیا۔
حکومت نے 15 دن بعد پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں رد و بدل کا اعلان کیا ہے، وزارت خزانہ نے نئی قیمتوں کا نوٹیفکیشن بھی جاری کردیا۔
وزارت خزانہ کے نوٹیفکیشن کے مطابق پیٹرول کی قیمت میں 6 روپے 72 پیسے اضافے کے بعد نئی قیمت 233 روپے 91 پیسے فی لیٹر مقرر کی گئی ہے۔
نوٹیفکیشن کے مطابق ہائی اسپیڈ ڈیزل کی قیمت میں 51 پیسے اور مٹی کے تیل کی قیمت میں 1 روپیہ 67 پیسے فی لیٹر کمی کی گئی ہے۔
نوٹیفکیشن کے مطابق ہائی اسپیڈ ڈیزل کی نئی قیمت 244 روپے 44 پیسے اور مٹی کے تیل کی نئی قیمت 199 روپے 44 پیسے فی لیٹر مقرر کی گئی ہے۔
وزارت خزانہ نے لائٹ ڈیزل کی قیمت میں 43 پیسے فی لیٹر اضافہ کیا ہے، جس کے بعد نئی قیمت 191 روپے 75 پیسے فی لیٹر ہوگی۔
پیٹرولیم مصنوعات کی نئی قیمتوں کا اطلاق آج رات 12 بجے سے ہوگا۔
[ad_2]