[ad_1]

پاکستان اور آئی ایم ایف کے درمیان معاہدے کی تمام رکاوٹیں دور ہوگئیں

پاکستان کے لیے ایک اچھی خبر آگئی، پاکستان اور عالمی مالیاتی ادارے (آئی ایم ایف) کے درمیان معاہدے کی تمام رکاوٹیں دور ہوگئیں۔

پاکستان نے معاہدے پر اظہار  آمادگی کا خط آئی ایم ایف کو بھجوا دیا۔

وزارت خزانہ حکام کا کہنا ہے کہ آئی ایم ایف پاکستان کی طرف سے فراہم کردہ ڈیٹا کا جائزہ لے گا، خط کے جائزے کے بعد آئی ایم ایف آج ہی پاکستان کو معاہدے کا حتمی مسودہ بھجوائے گا۔

جائزے کے بعد قائم مقام گورنر اسٹیٹ بینک اور وزیر خزانہ حتمی مسودے پر دستخط کریں گے۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ آئی ایم ایف کے ایگزیکٹو بورڈ کا اجلاس 29 اگست کو ہونے کا امکان ہے۔



[ad_2]

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *