[ad_1]

فواد چوہدری—فائل فوٹو
فواد چوہدری—فائل فوٹو

پاکستان تحریکِ انصاف (پی ٹی آئی) کے رہنما، سابق وفاقی وزیر فواد چوہدری کا کہنا ہے کہ شہباز گِل پر پہلے بھی تشدد کیا گیا اب حکومت ان پر دوبارہ تشدد کرنا چاہتی ہے۔

انہوں نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا ہے کہ شہباز گِل اوورسیز پاکستانی ہیں، وہ کمزور ہیں اس لیے پکڑے گئے، آپ صرف تشدد کرنے کے لیے شہباز گِل کا ریمانڈ چاہتے ہیں۔

فواد چوہدری کا کہنا ہے کہ پوری پارٹی شہباز گِل کے ساتھ ہے، یہ معاملہ جلد حل ہونا چاہیے، تشدد کی اجازت نہیں دی جا سکتی۔

انہوں نے کہا کہ پنجاب حکومت 25 مئی کے واقعے پر مہذب طریقے سے آگے بڑھ رہی ہے، امید ہے کہ آج 2 بجے شہباز گِل کی ضمانت منظور ہو جائے گی۔

فواد چوہدری کا کہنا ہے کہ شہباز گِل کے والدین پاکستان میں نہیں ہیں، یہ کیس کمزور ہے، اس میں حکومت کے وکیل دلائل دینے کو تیار ہی نہیں ہیں۔

انہوں نے مزید کہا کہ نجی ٹی وی پر شہباز گِل نے جو کہا وہ بھی سامنے ہے، 10 محرم کو موبائل سگنل نہیں تھے، اس لیے شہباز گِل نے لینڈ لائن سے کال کی۔

پاکستان تحریکِ انصاف کے رہنما فواد چوہدری نے یہ بھی کہا ہے کہ پی ٹی آئی رہنماؤں کے خلاف مقدمات بنانا رانا ثناء اللّٰہ کی پالیسی ہے۔



[ad_2]

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *