[ad_1]
صدر مملکت ڈاکٹر عارف علوی نے قائد اعظم پولیس میڈلز اور پریزیڈنٹ پولیس میڈلز عطا کرنے کی منظوری دے دی۔
اعلامیے کے مطابق صدر مملکت نے سال 15-2014 اور سال 22-2017 کے لیے 270 ایوارڈز کی منظوری دی۔
ایوان صدر کے اعلامیے کے مطابق 125 پولیس اہلکاروں کو قائداعظم پولیس میڈلز اور 145 کو پریزیڈنٹ پولیس میڈلز عطا کیے جائیں گے۔
اعلامیے کے مطابق ایوارڈ پولیس اہلکاروں کو بہادری اور نمایاں خدمات کے اعتراف میں عطا کیے گئے ہیں۔
صدر مملکت ڈاکٹر عارف علوی نے ایوارڈز کی منظوری وزیرِاعظم کی ایڈوائس پر دی۔
[ad_2]