[ad_1]

فوٹو: فائل
فوٹو: فائل

مسلم لیگ (ن) کے سینیٹر اور وفاقی وزیر مملکت مصدق ملک نے استفسار کیا ہے کہ امریکا کو گالی دینے والے آج معافی کیوں مانگ رہے ہیں؟

عمران خان کی گزشتہ رات کی تقریر پر ردعمل دیتے ہوئے مصدق ملک نے سوال اٹھایا کہ آپ کیا چاہتے ہیں؟ بار بار امریکا کا ذکر کیوں کرتے ہیں؟

انہوں نے کہا کہ پی ٹی آئی نے امریکا میں جس لابنگ فرم کی خدمات لیں، وہ پاکستان کی نیوکلیئر ٹیکنالوجی کی مخالف ہے۔

ن لیگی سینیٹر نے سوال کیا کہ کیا لابی فرم امریکا میں یہ کہے گی کہ عمران خان کو آزاد کرود؟

اُن کا کہنا تھا کہ روسی سفیر کہہ چکے ہیں کہ صدر ولادیمیر پیوٹن سے عمران خان نے تیل سے متعلق کوئی بات نہیں کی۔

مصدق ملک نے کہا کہ عمران خان اپنے جلسے ضرور کریں لیکن لوگوں کو بغاوت پر نہ اُکسائیں۔



[ad_2]

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *