[ad_1]
پاکستان کی آزادی کی پچھترویں سالگرہ کے موقع پر جی ایچ کیو اور پاکستان آرمی کی مختلف فارمیشنز میں قومی پرچم لہرایا گیا اور ملک و قوم کے لئے خصوصی دعائیں کی گئیں۔
پاکستان کے پچھترویں یوم آزادی کے موقع پر پرچم کشائی کی مرکزی تقریب جی ایچ کیو راولپنڈی میں ہوئی، قومی پرچم فضا میں بلند کیا گیا، اس موقع پر ملک و قوم کی سلامتی اور ترقی کیلیے خصوصی دعا کی گئی۔
پاکستان آرمی کی مختلف فارمیشنز میں بھی پرچم کشائی کی تقریبات ہوئیں، وفاقی دارالحکومت اسلام آباد میں 31 جبکہ صوبائی دارالحکومتوں میں 21 توپوں کی سلامی دی گئی۔
[ad_2]