[ad_1]
سابق وزیراعلیٰ پنجاب اور مسلم لیگ ن کے رہنما حمزہ شہباز کا کہنا ہے کہ آج میرا پاکستان 75 برس کا ہو گیا، دنیا کی پہلی اسلامی ایٹمی قوت کا شہری ہونے کے ناطے میرا سر فخر سے بلند ہے، اس سال اللّٰہ تعالیٰ کےخاص کرم سے بدنیت،بدعنوان اور نااہل حکومت رخصت ہوئی۔
یوم آزادی کے موقع پر اپنے پیغام میں حمزہ شہباز نے کہا کہ پاکستان ترقی اور خوشحالی کی منزل کی طرف گامزن ہے جو قائد کا خواب تھا۔
انہوں نے کہا کہ ملک کو درپیش چیلنجز سے نمٹنے کیلئے مخلص سیاسی قیادت دن رات کوشاں ہے۔
سابق وزیر اعلیٰ نے کہا کہ اداروں اور عوام کا رشتہ کمزور کرنے کی کوئی بھی مذموم خواہش اور کوشش ناکامی سے دوچار ہو گی، اس عزم عالی شان ملک کے لیے قربانیاں دینے والوں کو خراج تحسین پیش کرتے ہیں۔
[ad_2]