[ad_1]

کھلاڑی کو وزیراعظم بنانے کے لیے ملک حاصل نہیں کیا گیا، سعد رضوی

تحریک لبیک پاکستان کے سربراہ سعد رضوی نے کہا ہے کہ تحریک لبیک نے ماضی میں بھی فیض آباد پر ختمِ نبوت کے لیے جدوجہد کی تھی، ہم اپنا حق لینا بھی جانتے ہیں اور اپنی بات منوانا بھی جانتے ہیں۔

اسلام آباد اور راولپنڈی کے سنگم فیض آباد پر جلسہ سے خطاب کرتے ہوئےانہوں نے کہا کہ کھلاڑی کو وزیراعظم بنانے کے لیے وطن حاصل نہیں کیا گیا، بغلگیر بچے کو پالا گیا ہے، قوم مزید تجربات نہیں کرسکتی، اگر تم اُسے لاؤگے تو لانے والوں سے کہتا ہوں تم بھی اُن کے ساتھ جاؤگے۔

انہوں نے کہا کہ اقتدار کے مزے لینے والے مزے لیتے رہیں، اقتدار رہنا ہی نہیں ہے۔ تم امریکا کے تلوے چاٹنے کے بعد چین اور روس کے پاس چلے جاؤ۔

سعد رضوی کا کہنا تھا کہ پاکستان آئین توڑنے کے لیے حاصل نہیں کیا گیا، تمام سیاستدان کرایہ دار ہیں، 11 کھلاڑی مل کر بیٹھے ہوئے ہیں، عنقریب 12 ویں کھلاڑی کا تماشا دیکھیں گے۔



[ad_2]

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *