[ad_1]

پاک آرمی، بحریہ اور فضائیہ کے افسران اور جوانوں کیلئے ملٹری ایوارڈز کا اعلان

پاک آرمی، بحریہ اور فضائیہ کے افسران اور جوانوں کے لیے ملٹری ایوارڈز کا اعلان کیا گیا ہے۔

پاک فوج کے ترجمان کے مطابق افسران اور جوانوں کے لیے 2 ستارہ بسالت، 68 تمغہ بسالت، 33 امتیازی اسناد کا اعلان ہوا ہے۔

آئی ایس پی آر کے مطابق 22 افسران اور جوانوں کے لیے ہلال امتیاز ملٹری، 102 کے لیے ستارہ امتیاز ملٹری کا اعلان کیا گیا ہے۔

پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر) کا کہنا ہے کہ 68 افسران اور جوانوں کے لیے آرمی چیف تعریفی کارڈز، 130 کے لیے تمغہ امتیاز کا اعلان کیا گیا ہے۔

شہید میجر شجاعت حسین اور شہید کیپٹن محمد بلال خلیل کے لیے ستارہ بسالت، میجر جنرل اظہر وقاص، بریگیڈیئر خرم شہزاد، لیفٹیننٹ کرنل عاطف اسلم اور نعمان احمد کے لیےامتیازی اسناد کا اعلان کیا گیا ہے۔

آئی ایس پی آر کے مطابق میجر ظہیرعباس، میجر محمد انور کمال، میجر سیدارسلان حیدر سمیت 33 افسران کے لیے امتیازی اسناد کا اعلان کیا گیا ہے۔



[ad_2]

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *