[ad_1]
پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے رہنما اور سابق وزیر اعظم عمران خان کے چیف آف اسٹاف شہباز گل کے ڈرائیور کم اسسٹنٹ اظہار ہدایت اللّٰہ کی اہلیہ کو اڈیالہ جیل سے رہا کردیا گیا۔
پی ٹی آئی خواتین ونگ کی کارکنوں نے ڈرائیور کی اہلیہ کا استقبال کیا۔
اس سے قبل اسلام آباد کی عدالت نے اداروں کے خلاف بغاوت پر اکسانے کے الزام میں گرفتار پی ٹی آئی رہنما شہباز گل کے ڈرائیور کی اہلیہ کی ضمانت منظور کی تھی۔
جوڈیشل مجسٹریٹ نے 30 ہزار روپے کے مچلکوں کے عوض شہباز گل کے ڈرائیور کی اہلیہ کی ضمانت منظور کی۔
واضح رہے کہ شہباز گل کی گرفتاری کے بعد پولیس نے شہباز گل کے ڈرائیور کے گھر چھاپہ مارا تھا، تاہم ڈرائیور فرار ہو گیا تھا۔
پولیس نے اظہار ہدایت اللّٰہ کی بیوی اور برادر نسبتی نعمان ظفر اقبال کو پولیس سے مزاحمت، کار سرکار میں مداخلت اور سرقہ بالجبر کے الزام میں گرفتار کر لیا تھا۔
پولیس ذرائع کے مطابق شہباز گل کے فون سے ٹوئٹ کرنے والا ملزم کا ساتھی تھا، فون ڈرائیور لے گیا تھا، جبکہ برآمد ڈمی فون ہوا تھا۔
[ad_2]