[ad_1]
پنجاب حکومت کے نئے ایڈووکیٹ جنرل احمد اویس نے شہباز گل کے خلاف فوجی عدالت میں مقدمہ چلانے پر اعتراض نہ کرنے کا بیان دے دیا۔
احمد اویس نے کہا کہ شہباز گل کا بیان تحریک انصاف کی پالیسی کے مطابق نہیں ہے اور شہباز گل کے خلاف فوجی عدالت میں مقدمہ چلانے پر انہیں کوئی اعتراض نہیں ہے۔
جیو نیوز کے پروگرام کیپیٹل ٹاک میں احمد اویس ایڈووکیٹ کا یہ بھی کہنا تھا کہ اگر شہباز گل پر فوجی عدالت میں مقدمہ چلتا ہے تو مریم نواز، مولانا فضل الرحمٰن اور نواز شریف کے خلاف بھی فوجی عدالت میں مقدمہ چلنا چاہیے۔
وزیر مملکت برائے پیٹرولیم سینیٹر مصدق ملک کا کہنا ہے کہ اگر شہباز گل کے خلاف فوجی عدالت میں مقدمہ چل سکتا ہے تو چلنا چاہیے۔
[ad_2]