[ad_1]

شیخ رشید—فائل فوٹو
شیخ رشید—فائل فوٹو

عوامی مسلم لیگ کےسربراہ، سابق وزیرِ داخلہ شیخ رشید احمد کا کہنا ہے کہ وزراء زیادہ اور وزارتیں کم پڑ گئی ہیں۔

سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر جاری کیے گئے بیان میں انہوں نے کہا ہے کہ 5 درجن سے زائد وزراء صرف پریس کانفرنسیں کر رہے ہیں۔

شیخ رشید نے کہا کہ 140 ملین باشعور نوجوانوں کی جیبوں میں موبائل فون ہیں، عوام کی عدالت ہر صبح سوشل میڈیا پر لگتی ہے۔

ان کا کہنا ہے کہ حکمران اقتدار کا کمبل چھوڑ رہے ہیں مگر اب کمبل انہیں نہیں چھوڑ رہا، موجودہ حکمران زمینی حقائق سمجھنے سے عاری ہیں۔

شیخ رشید کا سوشل میڈیا پر بیان میں کہنا ہے کہ یومِ آزادی کو یومِ بربادی نہ بنایا جائے۔

انہوں نے مزید کہا ہے کہ 45 دن بہت اہم ہیں، غربت کے ہاتھوں تنگ لوگ خودکشیاں کر رہے ہیں۔

عوامی مسلم لیگ کےسربراہ، سابق وزیرِ داخلہ کا یہ بھی کہنا ہے کہ خیبر پختون خوا کے بعد بھتہ خوروں کی کالیں اب اسلام آباد اور راولپنڈی پہنچ گئی ہیں۔



[ad_2]

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *