[ad_1]

عمران خان سے سوال ہے کیا شہباز گل نے ہمارے کہنے پر بیان دیا ہے؟ مصدق ملک

وزیر مملکت برائے پیٹرولیم مصدق ملک کا کہنا ہے کہ عمران خان سے سوال ہے کہ کیا شہباز گل نے ہمارے کہنے پر بیان دیا ہے؟ شہداء پر منفی ٹرینڈ کیا ہماری مرضی سے چل رہے ہیں؟ غلطی کا اعتراف کرنے والے کیا ہمارے لڑکے ہیں؟

جیو نیوز سے گفتگو کے دوران عمران خان کے خطاب پر رد عمل دیتے ہوئے مصدق ملک  نے کہا کہ عمران خان ہوس اقتدار میں سب کچھ بھول چکے ہیں، ٹی وی پر آکر لوگوں کو بغاوت کے لیے اکسا رہے ہیں۔

مصدق ملک  نے کہا کہ عمران خان نے بھارت جاکر پاکستان کے خلاف بات کی تھی، صدی کے سب سے بڑے چور کو عمران خان نے رائزنگ اسٹار کہا، عارف نقوی کو امریکا میں 292 سال کی سزا ہوسکتی ہے، عارف نقوی نے بل گیٹس کے پیسے چوری کیے، مگر وہ خان صاحب کیلئے ہیرو ہیں۔

وزیر مملکت نے کہا کہ عمران خان نے عارف نقوی کو 250 ارب روپے کا فائدہ پہنچایا، بنگلادیش میں فوجی کارروائی سے متعلق عمران خان کا کلپ چلائیں، عمران نے بھارت سے متعلق جو کچھ کہا اس کا کلپ چلائیں۔



[ad_2]

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *