[ad_1]
کراچی کے علاقے کلفٹن میں تین تلوار پر کار سوار کو لوٹنے والے دو ملزمان کو گرفتار کرلیا گیا ہے۔
لوٹ مار کی واردات کی سی سی فوٹیج بھی سوشل میڈیا پر وائرل ہوگئی تھی۔
ترجمان ضلع ساؤتھ پولیس کا کہنا ہے کہ پولیس نے دونوں ملزمان کو ٹارگیٹڈ کارروائی میں گرفتار کیا، ملزمان کو سی سی ٹی وی فوٹیج کی مدد سے شناخت کرلیا گیا۔
پولیس حکام کے مطابق گرفتار ملزمان سے 4 موبائل فونز، دو پستول بمعہ ایمونیشن برآمد ہوئے ہیں جبکہ واردات میں استعمال ہونے والے موٹر سائیکل کو بھی تحویل میں لے لیا گیا۔
پولیس نے بتایا کہ ملزمان نے دورانِ تفیش 15 وارداتوں کا اعتراف بھی کیا ہے، جبکہ گرفتار ملزمان کا مزید کرمنل ریکارڈ بھی چیک کیا جا رہا ہے۔
حکام نے بتایا کہ گرفتار ملزمان کیخلاف مقدمہ درج کر لیا گیا، گرفتار ملزمان میں حماد شاہ اور حسنین شامل ہیں، ملزمان سے برآمد پستول فارنزک کے لیے بھیجا جائے گا۔
انہوں نے یہ بھی بتایا کہ گرفتار ملزمان کو مزید پوچھ گچھ کے لیے تفتیشی حکام کے حوالے کردیا گیا ہے۔
[ad_2]