[ad_1]
پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے مرکزی رہنما فواد چوہدری اپنے پارٹی رہنما شہباز گل کی گرفتاری کی وجوہات سے لاعلم نکلے۔
میڈیا سے گفتگو میں فواد چوہدری نے کہا کہ شہباز گل کو گرفتار کرنے کی وجہ اب تک معلوم نہیں ہوسکی۔
انہوں نے کہا کہ دراصل شہباز گل کو جس گاڑی میں ڈال کر لے جایا گیا ہے، اس گاڑی کی نہ تو نمبر پلیٹ تھی اور نہ ہی گاڑی میں موجود لوگ وردی میں ملبوس تھے۔
پی ٹی آئی رہنما نے مزید کہا کہ شہباز گل کو بنی گالہ چوک پر عمران خان کے گھر کے سامنے سے گرفتار کیا گیا ہے۔
اسلام آباد پولیس کے مطابق شہباز گل پر تھانہ بنی گالا میں بغاوت پر اُکسانے کا مقدمہ درج ہے۔
پولیس کے مطابق شہباز گل کے خلاف مقدمے میں اداروں، اُن کے سربراہان کے خلاف اُکسانے سمیت دیگر دفعات شامل ہیں۔
[ad_2]