[ad_1]
وادیٔ سوات میں ڈی ایس پی پیر سید کو دہشت گردوں کے قبضے سے بازیاب کروا لیا گیا ہے۔
سوات پولیس کے مطابق واقعے کے ذمے دار دہشت گردوں کے خلاف آج آپریشن کیا جائے گا۔
پولیس ذرائع نے بتایا ہے کہ سوات کی تحصیل مٹہ سے ڈی ایس پی پیر سید کو دہشت گردوں کے قبضے سے زخمی حالت میں بازیاب کرایا گیا ہے۔
زخمی حالت میں بازیاب ہونے والے ڈی ایس پی کی حالت اب خطرے سے باہر ہے، انہیں مقامی اسپتال منتقل کر دیا گیا ہے۔
پولیس کا کہنا ہے کہ مٹہ کے بالائی علاقے میں دہشت گردوں کا محاصرہ کر لیا گیا ہے، جن کے خلاف آج ہی آپریشن کیا جائے گا۔
واضح رہے کہ ڈی ایس پی پیر سید گزشتہ روز مٹہ کے بالائی علاقے میں دہشت گردوں کی فائرنگ سے زخمی ہو گئے تھے۔
[ad_2]