[ad_1]

بلوچستان: مون سون کے نئے اسپیل کے حوالے سے الرٹ جاری

پراونشل ڈیزاسٹر مینجمنٹ اتھارٹی (پی ڈی ایم اے) نے بلوچستان میں مون سون کے نئے اسپیل کے حوالے سے الرٹ جاری کردیا ہے۔

پی ڈی ایم اے نے مون سون الرٹ کے حوالے سے تمام اضلاع کے ڈپٹی کمشنرز کو مراسلہ جاری کیا ہے، جس میں کہا گیا ہے کہ نیا اسپیل 10 سے 13 اگست تک جاری رہے گا۔

مراسلے میں مزید کہا گیا کہ گرج چمک کے ساتھ 16 اضلاع میں شدید بارشیں ہوں گی، جس کے باعث دوبارہ سیلابی صورتحال متوقع ہے۔

مراسلے میں ہدایت کی گئی کہ لورالائی، بارکھان، کوہلو، موسیٰ خیل، شیرانی اور سبی کے ندی نالوں میں طغیانی کا خطرہ ہے، ڈپٹی کمشنرز اہم مقامات پر بھاری مشینری کی موجودگی کو یقینی بنائیں۔

مراسلے میں ہدایت کی گئی کہ بولان، خضدار، قلات، پنجگور، کیچ، پسنی اور گوادر کے ندی نالوں میں بارشوں کے دوران طغیانی آسکتی ہے، اس لیے نشیبی و پہاڑی علاقوں سے آبادی کو محفوظ مقام پر منتقل کیا جائے۔

پی ڈی ایم اے کے مراسلے میں کہا گیا کہ اس دوران پہاڑی علاقوں میں غیر ضروری سفر سے اجتناب کیا جائے۔



[ad_2]

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *